
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور اس فتح سے قوم کے دل جیت لیے۔
انہوں نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی سنچریوں کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ اس کامیابی سے ٹیم کا مورال چیمپئنز ٹرافی سے قبل بلند ہو گا۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور امید ظاہر کی کہ کرکٹ ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے محمد رضوان اور سلمان آغا کو سنچری بنانے پر خصوصی طور پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ملک کا نام روشن کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News