Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاتل ڈمپر کو لگام دینے کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

Now Reading:

قاتل ڈمپر کو لگام دینے کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

سندھ حکومت نے کراچی شہر میں دن کے اوقات میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک حادثات میں اضافے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اعلان کیا کہ ڈمپرز کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر اپنے آپریشن کو نائٹ شفٹ منتقل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

مزید برآں، شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیورز کی فزیکل ویری فکیشن کی جائے گی۔ تمام گاڑیوں پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ اور سرٹیفکیٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے واٹربورڈ کے تمام ٹینکرز کی ایک ماہ میں انسپکشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔

چالان کے ساتھ ساتھ لاپرواہی کی صورت میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ٹریفک پولیس کو انفورسمنٹ بڑھانے اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایت دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، اور ٹریفک چالان کی مقدار 4 گنا بڑھائی جائے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفیکیشن سسٹم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ کو یہ سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ماہ کے اندر ٹریفک حالات بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، اور کہا کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پیروی کرائی جائے تاکہ شہر میں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جنوبی افریقہ کے دفاعی وفد کی ملاقات
کراچی، گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان کی قرعہ اندازی، خوش نصیب فاتحین کا اعلان
چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم، 7 افراد جاں بحق
اسلام آباد، ای او بی آئی کی آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
قوم کو بہت جلد بجلی کی قیمتوں سے متعلق خوشخبری ملنے کی امید
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی تفصیلات ایوان میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر