Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد، 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے احسن اقبال کا خطاب

Now Reading:

اسلام آباد، 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے احسن اقبال کا خطاب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان ایم او یو کا معاہدہ خوش آئند ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی جا چکی ہے جس سے ترقی کے راستے مزید آسان ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک میں امن و امان کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور اب پاکستان کسی بھی موقع کو کھونے کے متحمل نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹویٹی ملکی ترقی کے اہم محرکات میں سے ایک ہے اور پاکستان صنعتی انقلاب 4.0 اور 5.0 کے لیے تیار ہو رہا ہے۔

 ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، جی آئی ایس اور خلائی ٹیکنالوجی کے لیے قومی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ 2035 تک پاکستان ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا اور فائیو ایز فارمولے کے تحت “اڑان پاکستان” منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی 2030 تک عالمی معیشت میں 13.2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ حکومت ملک کے کونے کونے میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اب ترقی اے آئی کے تحت تیز تر ہو سکتی ہے اور پاکستان فائیو جی اسپیکٹرم کے لیے بھی تیار ہے۔

احسن اقبال نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں ڈیٹا سیکیورٹی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے، اور ان اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سفاک چہرہ بے نقاب؛ امریکی کمیشن نے پابندی کی سفارش کردی
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر