
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی جس میں تجاوزات اور غیر قانونی بچت بازاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں شہر کے مختلف مسائل، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ٹریفک کی روانی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شہر میں قائم غیر قانونی بچت بازاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 361 بچت بازار قائم ہیں، جن میں سے 50 فیصد غیر قانونی ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارک، روڈ اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے بچت بازاروں کو ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچت بازاروں کو دی گئی این او سیز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات میں مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ 30 جون کے بعد تمام پارکنگ مفت کر دی جائے گی تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News