Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

Now Reading:

دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد میں کل سے دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہو گا جس کا مقصد اہل غزہ اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

یہ کانفرنس مختلف قومی اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرنے کے لیے ایک اہم فورم فراہم کرے گی۔

کانفرنس میں عالمی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔ افتتاحی سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔

جبکہ اس سیشن میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔

پہلے روز کے پرائم میڈیا سیشن کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کریں گے، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے، سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسنز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Advertisement

کانفرنس کے آخری سیشن میں بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے، جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانیہ کے مندوبین خطاب کریں گے۔

دوسرے روز کے بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، جس میں امریکہ، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین فلسطین کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر راجہ عباس ناصر جعفری اور سینیٹر (ر) جاوید جبار کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا سیشن سے شعیب ہاشمی ودیگر مقررین خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سفاک چہرہ بے نقاب؛ امریکی کمیشن نے پابندی کی سفارش کردی
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر