Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے نئے وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

Now Reading:

وزیراعظم سے نئے وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم سے نئے وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے نئے وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس کے علاوہ شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
بھارت پاکستان پر وہ الزامات لگارہا ہے جن کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں، خواجہ آصف
خیبر پختونخوا: 3 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کوواصل جہنم کردیاگیا، 2 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر