
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معزز مہمان ترک صدر رجب طیب اردوان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترکیہ کے صدر کو مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا اور مسلح افواج کے چاق وچوپند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔
تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی کابینہ کا معزز مہمان سے تعارف کرایا۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
دورے کے دوران ترک صدر پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کاؤنسل اور پاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ صدر ایردوان پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News