Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات

Now Reading:

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات

صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سے ملاقاتیں کیں، جن میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی اور مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ میاں رؤف عطا نے چیف جسٹس پاکستان کے عدلیہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین کے طور پر ان کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت تھیں۔

صدر سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ ججز کی تعیناتیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ نئے ججز انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔

میاں رؤف عطا نے مزید کہا کہ ان تقرریوں سے عام شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی اور عدلیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 پر پیغام
وفاقی کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور
قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر کی وزیر خزانہ سے ملاقات
بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی، 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع
عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر