
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو کل ہنگامی طور پر کراچی طلب کر لیا ہے۔
اس اجلاس کا مقصد بلوچستان کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کو دیکھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کے وزراء، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز سے ان کی کارکردگی پر بریفنگ لی جائے گی، جس میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور ان کے اہداف کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں بعض ارکان کے تحفظات پر بھی بات چیت کی جائے گی، تاکہ مسائل کی نشاندہی کرکے مناسب حل نکالا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News