
مجھے یقین ہے پاکستان آج نئی تاریخ رقم کرے گا، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج پاکستان بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے، جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں جو اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج پاکستان بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News