
پاکستان اور میگا کے درمیان قریبی تعاون پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (میگا) کے درمیان قریبی تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (میگا) کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں وفد نے پاکستان کے مالیاتی اداروں اور کیپٹل مارکیٹس کو سپورٹ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
میگا کے وفد نے پاکستان کی معاشی صلاحیت پر اعتماد کا بھی اظہار کیا اور پاکستان کو ایشیا میں اپنا پہلا ہدف قرار دیتے ہوئے معاشی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان اور میگا کے درمیان قریبی تعاون پر بھی اتفاق ہوا اور دونوں فریقوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے میگا کے ساتھ مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
میگا نے نجی شعبے کی ترقی میں اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا اور مختصر مدتی کریڈٹ گارنٹی کے ذریعے نجی شعبے کی ترقی میں معاونت پر زور دیا۔
میگا کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں میگا کا اہم کردار ہے۔
علاو ازیں وفد نے پاکستان کی معاشی صلاحیت کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News