
وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئے کابینہ ارکان کے قلمدانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا جبکہ صدر مملکت نے نئے ارکان سے حلف لے لیا۔
نئے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات، طارق فضل چوہدری، علی پرویز، شزافاطمہ، جنید انوار، خالد مگسی، اور عمران شاہ شامل ہیں۔
وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھئیل داس، طلال چوہدری، عبدالرحمن کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چوہدری اور وجیہہ قمر شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ، محمد علی، توقیر شاہ اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کے مشیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
یہ توسیع وفاقی کابینہ کی تعداد کو 47 ارکان تک پہنچا دے گی۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 21 ہے، جس میں 18 وفاقی وزرا، 2 وزرائے مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News