Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، محمد اورنگزیب

Now Reading:

نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، محمد اورنگزیب

نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے الشرق اور بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے، حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی، وزیراعظم شہباز شریف پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں، حکومت نے دہرے خسارے قابو کیے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا، حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں، خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال
تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے، مریم نواز
پشاور اور گردونواح میں تیز بارش، موسم سرد ہو گیا
گورنر سندھ کا بڑا اعلان، جذباتی خطاب اور ملیر حادثے پر رنج و دکھ کا اظہار
بلوچستان میں کل سے ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر