
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ہمیشہ پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا ہے۔
اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے رجب طیب اردوان فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ فلائی اوور ریکارڈ 84 دنوں میں مکمل کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر نے ہمیشہ واضح انداز میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی اور پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہر فورم پر ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کے ذریعے کھڑے رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک نے تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کی معیشتوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
شہبازشریف نے اس موقع پر گیلپ سروے کا بھی حوالہ دیا جس میں بزنس کمیونٹی نے ایک سال کے دوران حکومت کی پالیسیوں پر 55 فیصد اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News