Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، مریم نواز

Now Reading:

ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، مریم نواز
مریم نواز

پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیو کے عالمی دن پر ریڈیو کے تمام سامعین اور تمام متعلقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو ابلاغیات کی دنیا میں اختراع کا آغاز ہے، ریڈیو دنیا بھر میں تاحال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ریڈیو آج بھی معتبر ذریعہ خبر رسانی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تعلیمی نشریات کی بدولت ریڈیو سماجی زندگی کا اہم کردارہے، ریڈیو پاکستان نے فنون لطیفہ موسیقی، تفریح، صوتی تھیٹر، ثقافت  میں جوہر قابل متعارف کرائے، ریڈیو چینلز جدید ٹیکنالوجی کے امکانات کے ساتھ ساتھ اپنی نشریات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ علاقائی اور قومی سطح پر 933 ریڈیو چینلز خبروں اور موسیقی کروڑوں انسانوں تک آواز پہنچا رہے ہیں، ریڈیو پاکستان لوگوں تک معلومات، تفریح اور تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اہم ذریعہ ابلاغ کے طور پرریڈیو نشریات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، چاہے آپ گھر پر ہوں، سفر کر رہے ہوں اور چاہے کہیں بھی ہوں، ریڈیو کی نشریات میسر رہتی ہیں، ریڈیو لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے بہترین وسیلہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت
آئی ایم ایف کا جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار
حکومت کی معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے 29 آئی پی پیز کیساتھ بات چیت مکمل
وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان
ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
مولانا فضل الرحمان سے سرفراز بگٹی کی ملاقات؛ امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر