
پاکستان کی تجارتی صورتحال میں جنوری 2025 کے دوران تجارتی خسارے میں 18 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔
ملک کی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جنوری میں 6 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ایکسپورٹس 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ دسمبر 2024 کے مقابلے میں ایکسپورٹ میں 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب، جنوری 2025 میں درآمدات میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملکی درآمدات 5.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 2025 کے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا، اور اس مدت میں تجارتی خسارہ 13 ارب 50 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
اس دوران ملکی مجموعی ایکسپورٹس 19 ارب 58 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں، جبکہ مجموعی درآمدات 33 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News