Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پرعزم ہے، پاکستان عالمی امن مشن سمیت یو این چارٹر سے کی حمایت کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فیوچر سمٹ کے حوالے سے یو این سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو سراہا۔

عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر کو بھی اجاگر کیا اقور کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتا ہے۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف بطور دارالحکومت آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔

اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کی جانب سے کراس بارڈر ٹیررازم پر بھی تشویش ظاہر کی۔

دوسری جانب سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
شوال 1446 ہجری کے چاند کیلئے سپارکو کی پیشگوئی
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سفاک چہرہ بے نقاب؛ امریکی کمیشن نے پابندی کی سفارش کردی
کراچی؛ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر