دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو طویل علالت کے بعد شکار پور میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق 55 سالہ نصیر سومر گزشتہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
طویل قامت کی بدولت دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرنےوالے نصیر سومرو طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔
اہلخانہ کے مطابق نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکارپور میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
