Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام، ملک میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام، ملک میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ
پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں، مریم نواز

پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لیے اسپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کرلیا ہے۔

دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا پہلاو ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے، دیہی خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

Advertisement

 مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا، طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید یہ بھی کہا کہ دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ ٹکٹوں پر خیبرپختونخوا میں ہنگامہ؛ وزیراعلیٰ ہاؤس میدان جنگ بن گیا
مون سون کا چوتھا اسپیل؛ سینٹرل کے بعد جنوبی پنجاب بھی متاثر ہونے کا خدشہ
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات
پاکپتن، 20 معصوم بچوں کی موت پر 'پیسوں' سے انصاف خرید لیا گیا
پاکستانی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل اور پیٹرولیم شعبے نمایاں رہے
پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر