Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوشکی میں خودکش حملہ، 3 جوان شہید؛ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

نوشکی میں خودکش حملہ، 3 جوان شہید؛ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
نوشکی میں خودکش حملہ، 3 جوان شہید؛ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

نوشکی میں خودکش حملہ، 3 جوان شہید؛ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

نوشکی: سیکیورٹی فورسز نے نوشکی میں خودکش حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں خودکش حملہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 افراد شہید ہوگئے جن میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم، جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں۔ شہداء کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جن میں نواب شاہ، نصیر آباد، بدین، کوئٹہ اور خاران شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور یہ کارروائی دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے خلاف متحد ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے
8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل
نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا افتتاح آج ہو گا، فیملی فیسٹیول کی طرز پر انتظامات مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر