Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف وفد قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

Now Reading:

آئی ایم ایف وفد قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف وفد قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تعارفی سیشن ہوا، تاہم آئی ایم ایف وفد کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں شروع ہوئے جو 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 2025-26 بجٹ کیلئے تجاویز دے گا۔

علاوہ ازیں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کیساتھ مذاکرات ہوں گے جبکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی الگ الگ مذاکرات ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کی ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کردی، آئی ایم ایف کو بجٹ اہداف کے حصول پر ابتدائی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں معاشی ششماہی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
بھارت پاکستان پر وہ الزامات لگارہا ہے جن کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں، خواجہ آصف
خیبر پختونخوا: 3 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کوواصل جہنم کردیاگیا، 2 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر