Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم ترقیوں پر غور

Now Reading:

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم ترقیوں پر غور
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم ترقیوں پر غور

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم ترقیوں پر غور

اسلام آباد: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اہم ترقیوں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلائے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والے افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سےزائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اہم بیوروکریٹس کی ترقیوں کے لیے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

اس اجلاس میں جن افسران کی ترقیوں پر غور کیا جائے گا ان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکرٹری ٹو وزیراعظم اسدالرحمن گیلانی اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کے نام شامل ہیں۔

Advertisement

مزید برآں سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیف سیکرٹری پنجاب زائد اختر زمان اور دیگر اعلیٰ افسران کی ترقی پر بھی بحث کی جائے گی۔

ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان اور عطاء الرحمن کے نام بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

پولیس سروس کے افسران احمد مکرم، عامر ذوالفقار خان، محمد فاروق مظہر، آصف سیف اللہ پراچہ اور عمران یعقوب منہاس کے ناموں پر بھی ترقی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس مارچ 2023 کے بعد ہونے والا پہلا اجلاس ہے جس کے دوران اہم افسران کی ترقیوں کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
بھارت پاکستان پر وہ الزامات لگارہا ہے جن کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر