
دہشت گرد مجرم ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں، رانا ثناءاللہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دہشت گردوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مسافروں کو شہید کرکے انسانیت کے خلاف سنگین جرم کررہے ہیں جب کہ وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ملک میں بعض عناصر نے پروپیگنڈا کیا جس کی حقیقت سامنے آئی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری دنیا متفق ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگ کے بارے میں کہا کہ وہ وہی پروپیگنڈا کر رہا ہے جو بھارتی میڈیا کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو ایک سوہ ہونا چاہیے تب ہی ان کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے بھارت کی ایجنسی “را” پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بھارتی ایجنسی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی حامی ہے اور اس کا کردار دہشت گردی کی ماں کا ہے جب کہ را پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اسلحہ اور فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی طویل مدت تک مدد کی ہے لیکن اب افغانستان کی حکومت پاکستان کے خلاف پراکسی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News