
وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: ویراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور اقتصادی ٹاسک فورس کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے سعودی کاروباری اداروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت کاروباری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری اور سربراہ اقتصادی ٹاسک فورس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News