
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ایک جذباتی خطاب کرتے ہوئے اہم اعلان کیا اور اپنے منصب پر رہنے یا ہٹائے جانے کے حوالے سے کھلا بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹادو، اور مزید کہا کہ ایسے شہر میں گورنر رہنے کا کیا فائدہ جہاں لوگ ٹینکروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں۔
کامران ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے بھی ایک سخت بیان دیا، جس میں کہا کہ وہ اب ان کو کوئی جواب نہیں دیں گے۔ تاہم، مرتضیٰ وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمہیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ اب تم جانو اور تمہارا رب جانے۔
گورنر سندھ نے ملیر میں حالیہ اندوہناک ٹریفک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ دل دہلا دینے والا تھا اور اس نے شہر کی صورتحال پر گہرا رنج کا اظہار کیا۔
اس کے بعد گورنر سندھ نے ایک جذباتی خطاب کیا جس میں انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے یکجہتی سے کام کریں۔
گورنر سندھ کے خطاب کے موقع پر کچھ خواتین سیکیورٹی حصار سے نکل کر گورنر تک پہنچیں اور اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جس پر گورنر سندھ نے ان کی باتیں دھیان سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News