Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی 30 جامعات کے طلبہ کے لیے 30000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالرشپس کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، یہ اسکالرشپس ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج ہم سندھ کے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں، ڈیجیٹل مہارتوں کی ترویج کرتے ہوئے  سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان اہم معاہدہ کیا گیا ہے، یہ اقدام پچھلے سال کے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس سندھ پروگرام 2024 کی نمایاں کامیابی کے بعد مزید فروغ دی رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم نے سندھ کی 10 سرکاری جامعات کے 1500 مستحق طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی، اس سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ اس اسکالرشپ سے مستفید ہوں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبہ کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس سندھ 2025 کا آغاز کیا ہے، پروجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی، اے آئی اور دیگر جدید مہارتوں پر تربیت دی جائے گی، کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2024 میں 1500 طلبہ نے کامیابی سے گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کیے، گوگل AI Essentials کورس مکمل کرنے والے طلبہ عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ ہوں گے، سال 2024 میں 1500 طلبہ نے گوگل اسکالرشپس حاصل کیں، سو فیصد طلبہ نے اپنے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کیے، 250 طلبہ نے پروجیکٹ مینجمنٹ میں مہارت حاصل کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 247 طلبہ نے UX ڈیزائن اور 206  طلبہ نے سائبر سیکیورٹی سرٹیفکیٹ حاصل کیا، 215 طلبہ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس میں گریجویشن مکمل کی،172 طلبہ نے ڈیٹا اینالیٹکس میں کامیابی حاصل کی، یہ کورسز گوگل کے ماہرین نے تیار کیے ہیں اور انہیں آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، AI، سائبر سیکیورٹی سمیت 9 شعبوں میں تربیت دی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبہ عالمی معیار کی تربیت حاصل کریں، اسکالرشپ میں  30 فیصد خواتین کا ہدف رکھا گیا ہے اور پسماندہ طبقات پر توجہ دی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گوگل اسکالرشپس کے تحت تربیت یافتہ کئی طلبہ کی معروف کمپنیوں میں تقرری ممکن ہوئی، گوگل اسکالرشپ یافتہ طلبہ 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کر رہے ہیں، جامعہ سندھ، جامشورو کی لینا کماری نے گوگل AI Essentials مکمل کر کے انٹرن شپ حاصل کی، گوگل نے لینا کماری کی کامیابی کی کہانی عالمی سطح پر شائع کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر نوجوان کے لیے مساوی تعلیمی مواقع یقینی بنائیں گے، یہ کامیابیاں گوگل، سندھ حکومت اور ٹیک ویلی کی مشترکہ کاوشوں کا شاندار نتیجہ ہے، سندھ حکومت، گوگل اور جامعات کا اشتراک نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کی جانب ایک قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی میڈیا نے جھوٹے بھارتی بیانیے کو دفن کردیا
جنگجوقوم ہیں، بھارت 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلے تب بھی تیار ہیں، محسن نقوی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک
دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں مقیم فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم
صوبہ سندھ، ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب ملیریا کیسز میں ہوشربا اضافہ
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر