
سندھ میں کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل نافذ العمل
کراچی: گورنر سندھ کی منظوری کے بعد کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل نافذ العمل ہوگیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی جس کے بعد یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔
سندھ اسمبلی نے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری دی جس میں اہم ترامیم شامل کی گئی ہیں۔
اس قانون کے تحت پراسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران کو پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کردیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائیوں میں یکسانیت اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
ماہرین کے مطابق اس ترمیمی بل کا مقصد سندھ میں فوجداری مقدمات کے پراسیکیوشن نظام کو مزید مؤثر بنانا اور انصاف کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے تحت قانونی معاملات کو مزید مربوط اور شفاف بنایا جائے گا جس سے فوجداری مقدمات میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News