Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

Now Reading:

بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ملک میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کے پیش نطر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کل سے 27 مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی، تاہم مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہوگا جو بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں کل سے 28 مارچ تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں  کل سے 27 مارچ کے دوران بارش، گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی کل سے 27 مارچ کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کل اور پرسوں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بالائی علاقوں میں کل اور پرسوں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری سے بجلی کے کھمبے، درخت اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر اور سوات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں 26 اور 27 مارچ کو اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے
8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل
نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا افتتاح آج ہو گا، فیملی فیسٹیول کی طرز پر انتظامات مکمل
بلاول بھٹو نے کینال معاملے پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر