
آئی ایم ایف معاہدہ طے ہونے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں تمام ارکان کوخوش آمدید کہتا ہوں، اسحاق ڈار، وزیرخزانہ سمیت دیگر متعلقہ وفاقی وزرا اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار ہے، دہشتگردی اور مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا نتیجہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف نے 9 ٹریلین کا ہدف مقرر کیا تھا، اس سال 12.9 ٹریلین روپے کا ٹیکس کلیکشن ہدف تھا، معیشت کواستحکام دینے سےمتعلق بہت بڑی کامیابی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب آئی ایم ایف پروگرام کے 7ارب ڈالر کے بجائے 8.3 ارب ڈالر بنتے ہیں، آئی ایم ایف نے 1.3 بلین ڈالر آر ایس ایف کے شامل کیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی نے بہت تکالیف، مسائل اور مشکلیں برداشت کیں، عام عوام اور تنخواہ دار طبقے نے مہنگائی کا بوجھ برداشت کیا، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بےپناہ قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق مخالفین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف پروگرام پر مخالفین نے ڈھنڈورا پیٹا، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کی گئی، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز پر کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کہ معاشی صورتحال کی بہتری کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو شاباشی دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد مہنگائی میں کمی کے حوالے سے بڑا پیکج لا رہے ہیں، عوام جلد مہنگائی میں کمی کے ثمرات دیکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News