
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی تفصیلات ایوان میں پیش
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے واقعات کا ملبہ مقامی آبادی پر ڈال دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس دوران تین سالوں کے دوران مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔
پیش کی گئیں تفصیلات کے مطابق سنہ 2022 سے 2024 کے دوران مارگلہ پہاڑیوں پر آتشزدگی کے کل 57 واقعات پیش آئے جس میں مجموعی طورپر 267 ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا۔
پیش کردہ تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر آتشزدگی واقعات کا ملبہ سیاح، مقامی آبادی پر ڈال دیا۔
رپورٹ میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک 31486 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جہاں مکمل طورپر نگرانی ممکن نہیں ہے، انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے تاہم آتشزدگی واقعات سیاح اور مقامی کمیونٹی کی لاپروائی سے لگتے ہیں جس کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔
وزارت داخلے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز پر آتشزدگی واقعات کے مجرمان کے خلاف مقدمات اندراج کیا جاتا ہے، آتشزدگی واقعات میں ملوث بعض مشتبہ افراد کو پکڑا بھی گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی آتشزدگی سے متاثرہ اراضی کی بحالی سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے، سی ڈی اے مارگلہ پہاڑیوں پر جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدمات کر رہی ہے، پہاڑیوں پر شجرکاری مہم کے ذریعے سیڈ بالز گرائے جاتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ 2022 میں مارگلہ پہاڑیوں پر 30 ہزار پودے، 2 لاکھ بیج بوئے، 40 ہزار سیڈ بالز گرائے جبکہ 80 ہزار پودے، 3 لاکھ بیچ بوئے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مجموعی طورپر سنہ 2024 میں سی ڈی اے نے مارگلہ پر 1 لاکھ 37685 پودے لگائے گئے جب کہ انتظامیہ مارگلہ ہلز کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کےلئے اقدامات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News