Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد، ای او بی آئی کی آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

Now Reading:

اسلام آباد، ای او بی آئی کی آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ای او بی آئی کی آٹھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جس میں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود، چئیرمین ای او بی آئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ای او بی آئی کی کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی، جس کے مطابق ادارے نے آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

اس دوران ای او بی آئی نے سرمایہ کاری سے 54 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی، جس کی وجہ سے ادارے کی مجموعی آمدنی میں 41 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا۔

مزید یہ کہ ای او بی آئی نے آٹھ ماہ میں پنشن کی مد میں 37.5 ارب روپے ادا کیے ہیں اور اس وقت ای او بی آئی کے مستفیدین کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisement

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ادارے نے اس دوران 65.7 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ای او بی آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے پنشنرز کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود بند کردی، نوٹم جاری
فضائی حدود کی بندش اور تجارت کا خاتمہ؛ بھارت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج، پاکستانی فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا
پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل کے لئے آخری حد تک جائے گا، عطا تارڑ
بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو منسوخ یا معطل نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر