
حکومت کا میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل کی کالجز رجسٹریشن پر پابندی کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم پی ایم ڈی سی نئے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن نہیں کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 5 جنوری کے بعد کی میڈیکل کالجز رجسٹریشن کی درخواستوں پر غور نہیں ہو گا جبکہ 5 جنوری سے قبل کی 13 میڈیکل کالجز کی درخواستیں زیر غور آئیں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کیلئے فیکلٹی کی کمی پر رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ ہوا، ملک میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز 121 اور سرکاری 66 ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News