
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست، نیپرا 24 مارچ کو سماعت کرے گا
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی ہے، نیپرا 24 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔
یہ درخواستیں 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں، جس میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور اور نارووال انرجی کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے علاوہ لبرٹی پاورٹیک اور اینگرو پاورجن قادرپور نے بھی درخواست دائر کی ہیں۔
نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News