Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی، 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

Now Reading:

بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی، 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

پاکستان میں بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی کی مدمیں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کے تحت چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ دیا، جس کے بعد پنجاب کے سات بڑے بینکوں نے آج ٹیکس کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔

ان بینکوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد رقم ٹیکس کی مد میں جمع کرائی۔

وزیراعظم نے اس معاملے میں مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے تھے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کی مربوط حکمت عملی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، سندھ ہائیکورٹ نے تین ہفتے پہلے حکم امتناع ختم کیا تھا، جس کے بعد 23 ارب روپے ٹیکس کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی تھی۔

Advertisement

2023 میں بینکوں پر انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 99 ڈی کے تحت ونڈفال ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس کے ذریعے یہ رقم وصول کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
ایف بی آر میں نان کیڈر افسران کے احتجاج کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
وزیر اعظم نے زیادہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کے لیے سول اعزاز کا اعلان کر دیا
سندھ کے داخلی راستے پر دھرنے سے آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے، برآمدات کو سنگین خطرات لاحق
آئندہ مالی سال کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر