
23 مارچ کو پاکستان کے یومِ پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے خصوصی ملی نغمہ “پاکستان – قوسِ قزح کے رنگ” ریلیز کر دیا گیا۔
اس خصوصی ملی نغمے میں حب الوطنی، یکجہتی اور قومی جذبے حسین امتزاج پیش کیا گیا اور اس نغمے میں پاکستان کے رنگا رنگ ثقافتی اور قومیتی اتحاد کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نئے ملی نغمے کے بول “ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان” نے وطن عزیز کے لیے جذبے کو مزید پختہ کیا ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف قومی یکجہتی کی دعوت دیتا ہے بلکہ ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ ایک مضبوط اور متحد پاکستان کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
خصوصی نغمہ “پاکستان ہمیشہ، پاکستان زندہ باد” کے بول نے قوم کے دلوں کو گرما دیا اور 23 مارچ کی مناسبت سے نئی امنگ اور جوش پیدا کیا۔
اس نغمے کا پیغام ایک دل، ایک جان، اور ایک پاکستان کے طور پر سامنے آیا، جس نے ملک کے تمام حصوں کو یکجا کرنے میں مدد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News