Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

Now Reading:

مریم نواز کی مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

مریم نواز کی مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر و دیگر شریک ہوئے۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائیں۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا اور سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دے دیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور، پنڈی اور اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے، جس میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا۔

Advertisement

دوران اجلاس لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
پاکستان و ناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کا ملک بھر کی گھی ملیں بند کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی سطح عبور کر گیا
شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر