
بارشوں کی کمی، آبی وسائل میں پانی کی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
بارشوں کی کمی کی وجہ سے آبی وسائل میں پانی کی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ملکی آبی وسائل موسم گرما سے قبل ہی ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے، جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم، ڈیڈ لیول سے صرف 2 فٹ زائد پانی دستیاب ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1404.93 فٹ کی سطح پر آگیا، جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ یا کم سے کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا میں پانی کا مجموعی ذخیرہ آج محض 14 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے، جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر 1050 فٹ کے لیول پر ہے، اس کے علاوہ چشمہ میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ڈیڈ لیول سے ایک فٹ زائد ہے۔
واپڈا حکام نے یہ بھی کہا کہ منگلا میں آج پانی کا مجموعی محض ذخیرہ 72 ہزار ایکڑفٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 17 ہزار ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، تینوں ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
حکام کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد محض 19 ہزار 600 کیوسک ہے، جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 700، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار 600، جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News