
ماہانہ 300 یونٹ والےگھریلو اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے اچھی خبر
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق پاورڈویژن کی درخواست منظورکرلی ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے 300 یونٹ تک گھریلو، زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے کمی منظور کر لی گئی ہے۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے 300 یونٹ تک گھریلو، زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کافائدہ نان پرو ٹیکٹڈگھریلوصارفین کوملےگا۔
پاورڈویژن نےماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کے ریلیف سے متعلق نیپرا کوخط لکھا تھا، جبکہ ماہانہ 100 یونٹ تک لائف لائن گھریلوصارفین، ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کافائدہ نہیں ملےگا۔
واضح رہے کہ جون 2015 میں 300 یونٹ تک والے صارفین کوماہانہ، ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا، اسی طرح دسمبر2010میں زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News