Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر ہاؤس کراچی، پانچویں افطار ڈنر کی تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

Now Reading:

گورنر ہاؤس کراچی، پانچویں افطار ڈنر کی تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پانچویں افطار ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کراچی کے شہریوں کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور مختلف صوبوں سے لوگ بھی شریک ہوئے۔

گورنر سندھ نے تقریب میں شریک افراد کا خیرمقدم کیا اور ان کے ساتھ افطاری کی۔

شرکاء نے گورنر سندھ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک شہری نے کہا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

گورنر سندھ نے افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل ضرور ہیں لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ مسائل جلد ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں غریب افراد کے 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جا رہے ہیں جن میں سے طلباء پانچ سے آٹھ لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔

Advertisement

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں اور امید کی گھنٹی سے لوگوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں انسانیت کا احترام ہوتا ہے۔

تقریب کے دوران گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ آج گورنر ہاؤس کی دیواروں کو روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے اور رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں گورنر ہاؤس جگمگائے گا۔

گورنر سندھ نے شرکاء کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ حوصلہ نہیں چھوڑنا، امید نہیں چھوڑنی، ہارنا نہیں ہے، ہمت کرنی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبہ میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا، اور جو بھی پاکستان پر میلی نظر ڈالے گا، میرے نوجوان اس سے مقابلہ کریں گے۔

تقریب کے آخر میں پانچویں افطاری کی قرعہ اندازی میں مردان کے رہائشی شہباز ولد جاوید احمد کا عمرہ کا ٹکٹ نکلا، جب کہ محمد جاوید ولد محمد شریف کا اسمارٹ سٹی کے 120 گز کا پلاٹ نکلا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت
امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف
جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت
شہر قائد کا مطلع مکمل ابر آلود، موسم خوشگوار
بھارتی وزیر داخلہ کا سندھ طاس معاہدے پر بیان، پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر