Advertisement
Advertisement
Advertisement

چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

Now Reading:

چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں ہولناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان ایک ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن کا تعلق مسافر ویگن سے تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر الطاف بھوانہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بس میں نجی گارمنٹس فیکٹری کے ورکرز سوار تھے، جبکہ مسافر ویگن سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

Advertisement

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود بند کردی، نوٹم جاری
فضائی حدود کی بندش اور تجارت کا خاتمہ؛ بھارت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج، پاکستانی فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا
پاکستان سندھ طاس معاہدے پر عمل کے لئے آخری حد تک جائے گا، عطا تارڑ
بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو منسوخ یا معطل نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار
بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر