
ہماری ہمیشہ سے مفاہمت کی پالیسی رہی ہے، عرفان صدیقی
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے مفاہمت کی پالیسی رہی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کے خمیر کے اندر پارلیمانی جمہوری اور اخلاقی روایات نہیں ہیں، وہ اسٹریٹ پاور پر یقین رکھتے ہیں جو اب ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ احتجاج جلسوں اور جلوسوں سے مایوس ہوکر وہ مزاکرات کے لیے ہماری طرف آئے تھے، اب وہ اپوزیشن کے پاس جارہے ہیں، اپوزیشن بھی ان کے ماضی کو جانتی ہے، ایک احتجاج کی بات اور ساتھ مفاہمت، وہ سیاسی روایات پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری سیکیورٹی ادارے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، ہمارے 80 ہزار لوگ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہمارے سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج نے قربانیاں دیں، پاکستان سے زیادہ نہ کسی نے دہشتگردی کا سامنا کیا نہ اتنی قربانیاں دیں، نہ تعاقب کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملوں میں ملوث ایک دہشتگرد پکڑا، اور امریکہ کے حوالے کیا، اسے ٹرمپ نے سراہا ہے یہ ہمارے لیے اچھا اشارہ ہے۔
عرفان صدیقی نے مزید یہ بھی کہا کہ امریکہ جو اسلحہ افغانستان چھوڑ کر چلا گیا تھا وہ اسلحہ دہشتگردی کے لیے بھی استعمال ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News