Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان
خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان

خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خطے میں امن کی کنجی پاکستان اور افغانستان کے ہاتھ میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے دوہزار ایک سے دہشتگردی کا شکار ہے دوہزار سے امریکہ نواز پالیسی نے قبائلی پٹی کو بدامنی میں ڈال دیاہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دوہزار ایک سے پہلے خود کش حملے نہیں ہوتے تھے، فوج نے جب امریکہ کی پالیسی اختیار کی تو ردعمل آیا، گیارہ ہزار کاروائیوں کے باوجود امن قائم نہ ہوسکا۔

 امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساتھ بھی ہم امریکہ کا دیا اور ایک لاکھ لوگ شہید اور ڈیڑھ سو ارب ڈالر معیشت کا نقصان ہوا، سولہ سترہ سو لوگ حالیہ لہر میں زندگی سے چلے گئے، اصل مسئلہ پالیسی کا ایشو ہے، طورخم کا کھلنا اچھی بات ہے مگر مستقل حل بات چیت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں آپریشن سے کیا نتائج حاصل کیے، امریکہ و بھارت کا دہشتگردی میں ہاتھ ہے، لوگوں کو استعمال کرنے کا جواز ریاست فراہم کررہی ہے، ریاست فوج یا کسی ادارے کا نام نہیں عوام کا نام ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ بیڈ گورننس ہے، آرمی چیف بتائیں اس بیڈ گورننس کی حکومت کو فارم 47کے ذریعے لایا کون ہے؟ مرکزی حکومت تو نااہلی کا مظاہرہ کرہی رہی ہے صوبائی حکومت بھی نااہلی کررہی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پانچ سو اسکیمیں ڈراپ کردی ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں ذاتی چپقلش کی وجہ سے عوام کو ترقی سے محروم کررہی ہے، ایسی پالیسیاں نہ بنائی جائیں، عوام کو نمائندے منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں بھی برے حالات ہیں، چودہ اپریل کو اسلام آباد میں بلوچستان پر بڑا پروگرام رکھا ہے، بلوچستان پاکستان کا جزولاینفک ہے، پاکستان سے کسی حصے کے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے، بلوچستان کے سردار ایک طرف عوام دوسری طرف ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان جنرل عاصم منیر نوازشریف آصف علی زرداری کا نام نہیں، پاکستان عوام کا نام ہے، کے پی کے کے امن کے لیے بیس اپریل کو پشاور میں بڑا امن مارچ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتظامی کنٹرول، قانونی تنازعات، ناقص کارکردگی !سرمایہ کاروں کی کے الیکٹرک میں دلچسپی ختم
مسلم دنیا کا اقتصادی اور تہذیبی استحصال؛ منتشر امت کا احیاء وقت کی اہم ترین پکار
کراچی سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر