شکارپور میں کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوٹ شاہو کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او کوٹ شاہو رفیق معرفانی اور فاروق میرانی زخمی ہو گئے۔
شہید اہلکار کی شناخت نور محمد بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او رفیق معرفانی اور فاروق میرانی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ڈاکوؤں نے ایک اور پولیس اہلکار عبدالستار کو اغوا کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی اور پولیس و رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے کچے کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
