
علامہ اقبال کے نظریات کو اپناکر ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کرینگے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج پاکستان خودمختار مملکت اور ایک اہم آزاد قوم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پرہم اپنے اسلاف، مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتےہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ قراردادپاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویزہے، سبزہلالی پرچم ہمارے اسلاف کےغیرمتزلزل یقین، عزم وہمت کی بےمثال گواہی ہے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ لیاقت کی حامل ہماری افواج شوق شہادت کےجذبے سے سرشار ہیں، پاکستان کےقابل شہری ہرشعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئےجہان آبادکررہےہیں، پارلیمان،عدلیہ اورانتظامیہ اپنےآئینی امورکی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔
شہبازشریف نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ کی حکومت نےشبانہ روزمحنت سےمعاشی استحکام حاصل کرلیاہے، ادارہ جاتی اصلاحات اورنظام کی درستگی کاعمل جاری ہے، دہشت گردی کےخلاف ہماری مسلح افواج، پولیس، رینجرز، ایف سی بہادری کامظاہرہ کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News