
رواں سال کے 78 دنوں کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جنہوں نے 22 افراد کی جانیں لے لیں۔
جنوری، فروری اور مارچ میں ڈاکوؤں کی جانب سے ہونے والی قتل کی وارداتوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک چیلنج کی صورت اختیار کر لی ہے۔
ماہ رمضان میں 7 شہریوں کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا۔ جنوری میں ڈاکوؤں نے پانچ افراد کو قتل کیا، جن میں وارداتیں کورنگی زمان ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن، کورنگی جنجال پورا گوٹھ، سکھن اور جوہرآباد میں ہوئیں۔
فروری کے مہینے میں ڈاکوؤں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 افراد کو قتل کیا، جن میں کورنگی صنعتی ایریا، سرجانی ٹاؤن، سولجر بازار، موچکو، کورنگی زمان ٹاؤن، سہراب گوٹھ، لانڈھی، ڈیفنس، اتحاد ٹاؤن اور بلوچ کالونی شامل ہیں۔
مارچ کے 19 دنوں میں ڈاکوؤں نے مزید 7 شہریوں کو قتل کر دیا۔ اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں جیسے سچل، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد پل، سہراب گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن مرغی خانہ اسٹاپ، فیروز آباد، کورنگی اور کورنگی زمان ٹاؤن میں قتل کی وارداتیں پیش آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News