
سندھ حکومت کا تمام نجی و سرکاری اسکولز میں شب قدر پر عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے شب قدر پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ اسکول تعلیم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب قدر 28 مارچ جمعہ الوداع کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی سیکریٹری اسکول تعلیم اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News