
پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے جس کے لیے وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلیجنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، جبکہ پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی، جبکہ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی، جبکہ بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان کی تجدید کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہوں گے، اس کے علاوہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News