Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ، کے پی کے لوگ خواہش کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری

Now Reading:

سندھ، کے پی کے لوگ خواہش کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری
سندھ، کے پی کے لوگ خواہش کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری

سندھ، کے پی کے لوگ خواہش کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری

صوبائی وزیراطلاعات و نشریات عظمیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہترین کارکردگی کی سب ہی گواہی دے رہے ہیں سندھ کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ہوتی۔

صوبائی وزیراطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنی خدمت، کارکردگی سےعوام کےدلوں میں جگہ بنائی، 70فیصد عوام وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سےخوش،مطمئن ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بونےمریم نواز کے قد کو کبھی نہیں پہنچ سکتے، اپوزیشن لیڈرکومریم نوازسےمناظرہ کرنےکابہت شوق ہے، اپوزیشن نے وائٹ پیپر میں سفید جھوٹ چھاپ دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کی مشکلات سمجھتی ہوں، مریم نواز نے بتایا کہ عوامی خدمت کاجذبہ کسےکہتےہیں، مریم نواز نے بتایا عوامی خدمت کامنصوبہ کیسے لے کر آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ مجھ سے مناظرہ نہیں کرسکتےتومریم نوازسےکیاکریں گے، بھچرصاحب کوکوئی اپوزیشن لیڈرنہیں مانتا، یہ واحد اپوزیشن لیڈر ہیں جواپنی گاڑی پرجھنڈا لگاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل لاہور کے ہوٹل میں افطارپارٹی ہوئی، بل پرلڑائی ہوتی رہی، آپ نےکسان کارڈکی بات کی جونوازشریف کامنصوبہ تھا، تحریک انصاف کے رنگ کرنے سے پراجیکٹ ان کانہیں ہوجائےگا۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نوازکسان کارڈ کو آگے لے کر چل رہی ہیں،  54ارب روپےکے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیےجاچکے ہیں، بھچرصاحب کوکوئی بتائے اسموگ ٹاور اور ائر مانیٹرز کیاہوتےہیں، جس شخص کوصحیح معلومات ہی نہیں وہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈرہے۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا کسان کارڈ صرف میڈیا میں تشہیرکےلیےتھا، انہوں نےکارڈنہیں دیےکسانوں سےپیسےکھائے، ان کےکسان کارڈ کو کسانوں نےبھی منہ نہیں لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
پاکستان و ناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کا ملک بھر کی گھی ملیں بند کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی سطح عبور کر گیا
شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر