
حکومت کا نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کی حدبندی کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کی حدبندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز فیس کی بالائی حد مقرر کی جائے گی، نجی میڈیکل کالجز فیس کی بالائی حد کیلئے مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز کی موجودہ فیسوں سے کم پر حد بندی ہو گی،میڈیکل فیس پر کیپ کا مقصد من مانے اضافوں پر قابو پانا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نجی میڈیکل کالجز فیس کیپ کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے، نجی میڈیکل کالجز سالانہ 35 لاکھ روپے تک فیس وصول کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News