Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت رمضان ریلیف پیکج 2025 سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے، اس پیکج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ رمضان ریلیف پیکج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل اور شفاف نظام کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں، اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کی جانب سے چلائی جا رہی آگہی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ ترتیب دینے کی بھی ہدایت دی۔

Advertisement

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے، ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں، رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اب تک ڈیڑھ ملین سے زیادہ مستحقین کو ٹیلیفون کالز کی جاچکی ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے اور متعلقہ سرکاری افسران اور رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے معاون نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے
8 واں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کمپیٹیشن مکمل
نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا افتتاح آج ہو گا، فیملی فیسٹیول کی طرز پر انتظامات مکمل
بلاول بھٹو نے کینال معاملے پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر